عماد وسیم کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے عدم دلچسپی کا اظہار

کپتانی ایک چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا، عماد وسیم

کراچی :ایک زمانہ تھا جب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوا کرتا تھا مگر اب ٹیسٹ کرکٹ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اہمیت دی جانے لگی ہے۔ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ 

دیگر کرکٹرز کی طرح قومی کرکٹرعماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنےسے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ  میں عدم  دلچسپی  کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انجریز کا شکار رہنےکے سبب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا ۔

عماد وسیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک خدمات سر انجام دینے کے خواہاں ہیں۔  انہوں نے محمد عامرکے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،دیگرکرکٹرز کی طرح قومی کرکٹر عماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ایک مشہور ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجریز کے سبب وہ لمبی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انکا کہنا تھا میں لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے بجائے سفید گیند کی کرکٹ کھیلنےکو ترجیح دونگا۔

عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں زیادہ بہتراور لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں ۔

آلراؤنڈرعماد وسیم  نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وائٹ بال سے کرکٹ زیادہ کھیلی جارہی ہے اورٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر عامر زیادہ عرصے تک ون ڈے اور ٹی ئنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ: محمد عامر کی اہلیہ شوہر کے دفاع میں میدان میں آگئیں


متعلقہ خبریں