سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف انڈسٹریز کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔ 

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قام  دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکومت ایک پالیسی کے تحت ہی گیس کے نرخ مقرر کرتی ہے،حکومتی پالیسی کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتے۔ پالیسی کے تحت کیے گئے حکومت کے فیصلوں میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں غیر قانونی ہے؟ درخواست گزار عدالت کا مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے سوئی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ کردیا ہے۔ نئے نرخ کے مطابق جنرل انڈسٹریز کو گیس 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی ہے۔

سی این جی پمپس کو 600 روپے ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جارہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب انڈسٹریز کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا


متعلقہ خبریں