کشمیر میں جو قیامت برپا ہے وہ کوئی نہیں جانتا، حریت رہنما

کشمیر میں جو قیامت برپا ہے وہ کوئی نہیں جانتا، حریت رہنما

فوٹو: فائل


لاہور: حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو قیامت برپا ہے وہ کوئی نہیں دکھا رہا۔

عبدالحمید لون کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی حریت تنظیموں کے نمائندوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے لاہور میں ملاقات کی اور سینیٹر سراج الحق کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال نہ کیمرے کی آنکھ دکھا رہی ہے اور نہ کسی صحافی کا قلم بیان کر رہا ہے۔ لوگ مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں۔

عبدالحمید لون نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ لوگ گولی سے مر رہے ہیں تو کچھ لوگ بھوک سے۔ بھارتی فوجی اسپتالوں اور گھروں سے لوگوں کو اٹھا کر عقوبت خانوں میں لے جاتے ہیں۔

انہوں ںے کہ اکہ کشمیر کی اصل صورتحال اس وقت دنیا سے پوشیدہ ہے اور وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں جاری ہیں جنہیں رکوانے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔

امیر جماعت اسلامی  پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں امن فوج تعینات کی جائے جبکہ ریڈ کریسنٹ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی فوری طور پر مقبوضہ کشمیر جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں کشمیریوں پر ریاستی مظالم: بی جے پی کے حمایت یافتہ میئر نے بغاوت کردی

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ڈیکلیریشن ختم کیا جائے، ایل او سی پر لگی باڑ کو فوراً گرایا جائے جبکہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نمائندگی دی جائے۔


متعلقہ خبریں