کرپشن کا پیسہ واپس کرنے کی بجائے سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی

پشین: پریشر کوکر پھٹنے سے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق

شاہین خان نامی سرکاری ملازم نے دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر 71 لاکھ روپے کا غبن کیا تھا ملزم سے جب رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے خود کشی کر لی۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے کمپیوٹر آپریٹر وحید اقبال کو 71 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بنک میں جمع کرانے کے لیے دی گئی مگر وحید اقبال نے سجاد حسین، ذیشان اقبال، شوکت اور شاہین خان سے مل کر رقم اپنے پاس رکھ لی۔

سب سے زیادہ پیسے 67 لاکھ روپے لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی) شاہین خان کے پاس رکھوائے گئے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے نے تحقیقات کرائی تو پانچوں ملازمین پر الزام ثابت ہوگیا۔ شاہین خان سے جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے خود کشی کرلی۔

غبن میں شامل وحید اقبال، سجاد حسین کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کی گئی ہے جبکہ شوکت اور ذیشان کو وارننگ دی گئی ہے کیونکہ وہ براہ راست اس جرم کے ذمہ دار نہ تھے۔

واقعہ کی تمام تر تفصیلات پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پیش کر دی گئی جس کے بعد ملازم کی خود کشی کا سن کر کمیٹی نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔


متعلقہ خبریں