قومی ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کا اعلان کل ہوگا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بدھ کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کل پریس ریلیز کے ذریعے دونوں عہدوں کیلئے کوچ کا اعلان  کیا جائے گا۔

اعلان کے بعد ہیڈ کوچ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے پلانز سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے سابق عظیم گیند باز وقار یونس کو مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سیلیکٹر بھی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ کی کپتانی مل سکتی ہے۔

رواں ماہ سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں سرفراز ہی کپتانی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نئے ہیڈ کوچ کو کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں