سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 579 پاکستانی کہاں ہیں؟

سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق کمیٹی کے سربراہ شیخ فیاض الدین نے کہا کہ بیرون ملک قیدیوں کی واپسی کیلیے سب کمیٹی بنائے جائے گی جو وزارت خارجہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نے سوال کیا کہ سعودی ولی عہد نے جن قیدیوں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا، ان میں کتنے واپس آئے؟

سیکرٹری اووسیز وزارت نے بتایا کہ وہاں سے اب تک 579 پاکستانی رہا کیے گئے ہیں۔ شیخ فیاض الدین نے کہا کہ یہ لوگ تو وہ ہیں جو پہلے سے ڈی پورٹ ہو رہے تھے۔

رکن کمیٹی  نور الحسن تنویر نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے حکام پرانی فہرستیں پیش کر رہے ہیں، ہمیں یہ بتایا جائے کہ جن 579 کو رہا کرنے کا سعودی ولی عہد نے کہا تھا وہ کہاں ہیں؟

مہرین رزاق بھٹو نے سوال اٹھایا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی قیدیوں کیلئے کیا کر رہی ہے؟

اجلاس میں شریک سیکرٹری اوورسیز کا کہنا تھا کہ بیرون ملک 10 ہزار پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں اور زیادہ تر کیسز قتل یا منشیات کے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے 19 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہیں جو قیدیوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور ہمارے سفیر بھی سعودی حکام کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں