میری گرفتاری کی جھوٹی خبریں حکومت کے کہنے پر چلائی گئیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا حکومت کو مشورہ

فوٹو: فائل


خیرپور:سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کی  گرفتاری کی جھوٹی خبریں حکومت کے کہنے پر میڈیا میں چلائی گئیں جس سے میڈیا کا امیج خراب ہوا۔ 

خیر پور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ جس نے بھی ملک کے ساتھ فراڈ کیا ہے رشوت خوری کی ہے سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے۔ ڈیم کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے والا 6 ماہ  سے غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بڑے منصب پر بیٹھ کر قوم کے ساتھ دھوکہ کرکے چلا گیا،موجودہ حکومت اگر سندھ میں فارورڈ بلاک بنانا چاہتی ہے تو مارشل لاء اور انکے دور میں فرق نہیں رہے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ  فارورڈ بلاک کا رواج ڈالنا غلط ہے اگر رواج ڈال رہے ہیں تو بسم اللہ کوئی نہیں روکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو عکس بے نظیر بھٹو ہے ، وہ   سیاست میں ہیں اور رہینگی۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان ہماری شان ہے ،کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے،  خارجہ پالیسی ہماری کشمیر پر ہے،ملک میں انتشار پھلایا گیا ہے کشمیر کا مقدمہ مل کر لڑنا پڑے گا یہ اکیلے حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سو سال میں کبھی اس ملک میں اس طرح کی ڈکیتی نہیں لگی جو موجودہ حکومت نے 300 سو ارب معاف کرکے لگائی ہے،جو پیسے معاف کئے موجودہ حکومت نے دوستوں کو ان پیسوں سے ایران گیس لائن منصوبہ مکمل ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیے: ’صدر پاکستان آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے‘


متعلقہ خبریں