پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کروا دیئے جائینگے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار

لاہور : پنجاب کے وزیر بلدیات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کروا دیئے جائینگے۔  بلدیاتی اداروں سے متعلق بل پر کچھ اعتراضات آئے ہیں انہیں دور کیا جارہا ہے ۔ 

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 6 سے 8 ماہ میں اعتراضات دور کرکے بلدیاتی انتخابات کی  تیاریاں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نےبلدیاتی  اداروں کے اختیارات سلب کیے۔ پنجاب حکومت کے 33 فیصد فنڈز لوکل گورنمنٹ کے ذریعے استعمال کئے جائیں گے۔

بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ادارے غیر فعال ہیں اس لئے فنڈز استعمال کئے جارہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے۔ بلدیاتی ادارے فعال ہونے کے بعد تمام کام وہی کریں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ایگری کلچرل شاپس پر کام کیا جارہا ہے۔ صوبے کی غریب اور سفید پوش آبادی کے لئے راشن کارڈ جاری کریں گے۔ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے لگے ہیں۔ ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ معاملات اس نہج پر پہنچیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ فارن ڈیسک متحرک ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم یو این او میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی نمائندگی کرینگے۔ پورا پاکستان اس وقت کشمیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب  میں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف  کی سرکاری حیثیت ختم


متعلقہ خبریں