کراچی:8،9اور 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے  متبادل روٹ پلا ن جاری


کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ،نو اور دس محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے  متبادل روٹ پلا ن جاری کردیا ہے۔ 

ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف بیس راستوں کو متبادل کےطور پر اختیار کیا جاسکے گا۔

8محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر براستہ صدر،نشتر روڈ اور بمبئی بازار سے حسینیہ ایرانیاں پہنچے گا ۔ 9اور 10محرم الحرام کے جلوس براستہ کوریڈور تھری،ایم اے جناح روڈ سے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوں گے۔

جلوس کے دوران سولجر بازار،لسبیلہ،شارع قائدین،شارع فیصل اور برنس روڈ کے راستے کھلے ہوں گے۔ لی مارکیٹ،ٹاور،آئی سی آئی پل اور مائی کلاچی روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلے ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جلوس کے راستوں پر کسی گاڑی کو پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: عشرہ محرم،ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس کہاں معطل ہوگی؟


متعلقہ خبریں