ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کیلئے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ 

پی سی بی کے اعلان کے مطابق سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم سنٹرل پنجاب اور شان مسعود سدرن پنجاب کی ٹیم کی  کپتانی کریں گے۔

محمد رضوان خیبر پختونخوا، حارث سہیل بلوچستان اور عماد وسیم ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سیکنڈ الیون میں شامل 3 سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ ذوالفقار بابر، محمد سمیع اور اعزاز چیمہ بطور مینٹور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی کی طرف سے ٹیم سلیکشن کمیٹی میں شامل سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینٹور کرکٹرز میچ کے دوران اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے یاسر شاہ اور شاداب خان کا نعم البدل تیار کرنے کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو بھی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا


متعلقہ خبریں