عثمان بزدار کو جانتا کون ہے؟ فواد چوہدری

فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فواد چودھری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تو کوئی نہیں جانتا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نہیں جانتے۔ وہ تو پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حزب اختلاف سے اتنا ڈر نہیں ہے جتنا اندرونی معاملات سے مسئلہ ہے اور وہ گورننس ہے، ہمارے لیے چیلنج حزب اختلاف نہیں گورننس ہے اور اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں ہیں تو اس کا مطلب آپ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سول اور ملٹری کے تعلقات مثالی ہیں لیکن سول اداروں کی حالت بہتر نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سول اداروں میں بہتری لائے کیونکہ جس ادارے کی حالت اچھی ہو گی اسی کا پلڑا بھاری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعینات پر بھی اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ میریٹ پر نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کسی ایک خاص طبقے کے لیے نہیں بدلنا چاہیے کہ بے گناہ کو سزا ہو اور گناہ گار بچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو پرائیویٹ لوگوں سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کابینہ اجلاس، وزیر اعظم نے عوام کی غلط فہمی دور کرنے کی ہدایت کر دی

فوادی چوہدری نے حکومتی فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے باس ہیں اور ان سے احترام کا رشتہ ہے، اس لیے ان کی ہر بات مانتے ہیں ورنہ بہت سارے فیصلوں سے اتفاق نہیں ہوتا لیکن مجبوراً ماننا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں