شہبازشریف حکومت!صحت پر 39 فیصد خرچ کرسکی


لاہور: خادم اعلی کی عوامی خدمت کی دعویدار مسلم لیگ ن کی حکومت رواں مالی سال کے 8 ماہ میں صحت کے لئے مختص بجٹ کا صرف 39 فیصد خرچ کر سکی ہے۔

حکومتی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ میو اسپتال کا سرجیکل ٹاور، جناح اسپتال کا برن یونٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے منصوبے تاحال افتتاح کے منتظر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مختص بجٹ کا 39 فیصد اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے صرف 45 فیصد خرچ کیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق صحت مند پنجاب کا نعرہ لگانے والی حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بجٹ میں اضافہ کرنے کے بجائے مختص رقم ہی استعمال نہیں کر پارہی ہے۔

مختص بجٹ کا خرچ نہ ہو سکنا یا اس کا سال کے اختتام پر بچ جانا حکومت یا ادارے کی نااہلی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں