ساہیوال میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق

سرگودھا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ساہیوال میں نامعلوم افراد نے پولٹری فارم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولٹری فارم کا مالک اور دو مزدور گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں