وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان جلد متوقع

ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خطے کے ممالک کے دورے کرنے چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی سب سے زیادہ پولرائزڈ ہے لیکن ہم ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ مل کر قانون سازی موثر بنائی جائے گی اور دو سو قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا۔

اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں تنقید کرتی آئی ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسی درست نہیں اور صرف ٹیلی فون پر سفارت کاری کی جا رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی صرف چین کا دورہ کیا ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں اس کو سنجیدہ کاوشوں میں نہیں گردانتی۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر ابہام کا شکار ہے اور واضح روڈ میپ نہ ہونے کے سبب خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی۔

 


متعلقہ خبریں