چوہوں نے شادی کیسے رکوائی؟

فائل فوٹو


بری خبر، لڑکی یا لڑکے کا شادی سے انکار، فراڈ اور دھوکا سمیت بے شمار ایسی وجوہات ہیں جن کے سبب تاریخ طے ہونے کے بعد شادی نہیں ہو پاتی یا تاخیر کا شکار ہوجاتی ہے لیکن کبھی آپ ایسا نہیں سنا ہوگا کہ چوہوں نے شادی رکوائی ہو۔

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دلہے کے گھر چوہوں نے ایسا کام کیا کہ شادی والے گھر کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور 26 سالہ عاصم خان کی سہرا باندھنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

ٹریکٹر ٹرالی کی محنت مزدوری کرنے والے26سالہ محنت کش عاصم خان ولد جمال خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عمربھر کی جمع پونجی پانچ لاکھ روپے شادی کے اخراجات کیلئے رکھے گئےتھے۔

کترے گئے نوٹ

جمع کی گئی رقم پانچ ہزار روپے کے 100نوٹوں پر مشتمل تھی اور گھر میں بستروں کے صندوق میں چھپائی گئی تھی۔

شادی کی تیاریاں دھوم دھام سے جاری تھی لیکن جب ضرورت کے لیے صندوق کھولا گیا تو سب کی حیرانی وپریشانی کی انتہانہ رہی۔

پیسوں والے پیکٹ کا ایک سے لیکر سو تک تمام نوٹوں کا آدھا حصہ نہیں تھا، چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ صندوق کے اندر چوہوں کے جوڑے نے پیسے کترے۔

فوٹو: ہم نیوز

نوٹ کے دونوں سروں پر نمبر ہوتے ہیں اسلئے ایک طرف کے تمام نوٹوں کے نمبر بالکل درست اور واضح ہیں۔

لڑکے نے کہا کہ رقم سے چوہوں کا پیٹ تو نہیں بھرا لیکن میری شادی کا پروگرام درہم برہم ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں