ہالی ووڈ کے جعلی ہیرو کا پول کھولنے پر ٹیم ہم نیوز پر تشدد

ہالی ووڈ کے جعلی ہیرو کا پول کھولنے پر ٹیم ہم نیوز پر تشدد

پشاور: ہالی ووڈ کے جعلی ہیرو نے پول کھولنے پر ہم نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا کو ماموں بنانے والے مشہود عالم کی اصلیت ہم نیوز سامنے لایا تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا اور بھانڈا پھوٹنے پر آپے سے باہر ہو گیا۔ مشہود عالم نے نمائندہ ہم نیوز ذیشان انور کو وضاحت پیش کرنے کے لیے مکان میں بلا کر ٹیم سمیت یرغمال بنا لیا۔

جعلی ہیرو نے ہم نیوز کی ٹیم کو غنڈوں کے ذریعے آدھے گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کیا۔

اطلاع ملنے پر حیات آباد پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر ہم نیوز کی ٹیم کو بازیاب کرایا تاہم جعلی ہیرو اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سی سی پی او پشاور کے احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی نوجوان کا ہالی ووڈ فلم میں حصہ لینے کا دعویٰ غلط نکلا

پشاور کے جعلی ہیرو مشہود عالم نے امریکہ میں نجی پروڈکشن کو ہالی ووڈ فلم کا نام دے کر پاکستانی میڈیا کو ماموں بنایا۔ جس کا پول ہم نیوز نے کھول دیا تھا۔


متعلقہ خبریں