ہم پر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگائے گئے، وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسبملیاں اپنی معیاد پوری کررہی ہیں ہم پر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگانے والوں کوکچھ نہیں ملا۔

کوئٹہ میں غیر سرکاری سماجی ادارے انسانیت بچاؤ کے زیر اہتمام منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی معاشرتی بہبود کا روشن پہلو ہے۔ منشیات معاشرتی ناسور ہے جو نوجوان نسل کو ناکارہ بنا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری کے بجائے بوجھ بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ منشیات سے چھٹکارا پانے والے افراد ملک وقوم کی ترقی اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے کر منشیات کے انسداد کا پختہ عزم کریں۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا پروگرام خوش آئند ہے۔ منشیات سے بحال افراد کو وزارت داخلہ سمیت ہر محکمے میں میرٹ پر ملازمت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔


متعلقہ خبریں