اسٹاک مارکیٹ 435 پوائنٹ کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 400  سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کساد بازاری دیکھنے میں آئی۔

ایک وقت میں100 انڈیکس 30378 پوائنٹ پر بھی  گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ابتدائی تین گھنٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 341 پوائنٹ کی کمی سے 29468 پر آگیا  تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

بدھ کے روز مارکیٹ میں 107,350,810 شیئرز کا لین دین جن کی مالیت 4,648,538,909 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  گراوٹ کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام 247 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

منگل کو بھی کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں پہنچ گیا اور کاروبار میں تیزی نظر آئی۔

ہفتے کے دوسرے کاروبار کا اختتام 248 پوائنٹ کی کمی سے 29 ہزار 809 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں