‘مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 31 واں دن اور مودی کا پاگل پن’

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا 31 واں دن ہے اور مودی کا پاگل پن جاری ہے۔

امہ نہیں سرحدیں مقدس ہیں، فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سری نگر کے میئر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دنیائے عرب کے دو اہم ترین وزرائے خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔

کشمیر پر تین جنگیں لڑچکے، چوتھی کے لیے تیار ہیں: فواد چودھری

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ دنیا اس صورتحال پر کب تک عملی اقدامات کرتی ہے؟ یہ اہم ہے۔


متعلقہ خبریں