‘اکیسویں صدی میں ہٹلر کا زمانہ واپس آ گیا ’

سعودی ہم منصب سے ملاقات میں وزیر خارجہ امریکہ-ایران کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے اکیسویں صدی میں ہٹلرکا زمانہ واپس آ گیا ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پربرطانیہ کی تاریخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں جن کا او آئی سی میں بڑا کردار ہے، ان کے سامنے میں مقبوضہ کشمیر کی آواز بنوں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ دوست سمجھتے ہیں کہ چٹکی میں سب کچھ ہوجاتا ہے، مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں پیدا نہیں ہوا،یہ دہائیوں سے چلا آرہا ہے، یہ بتائیں اس پر آپ نے کیا کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہرملک کے اپنے مفادات اور دوطرفہ تعلقات ہوتے ہیں، ہم نے ان کو بھی سمجھنا ہے، میں چاہتا ہوں دنیا کشمیر کے مسئلے پر آوازاٹھائے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ خارجہ میں قائم “کشمیر سیل” کا پہلا اجلاس  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ،سول و عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہوتا آ رہا ہے جبکہ پاکستان کا نقطئہ نظر یکساں، واضح، اور دوٹوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور ان کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔

 


متعلقہ خبریں