کراچی رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار


کراچی: روشنیوں کا شہر کہلائے جانے والے کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رہائش کے لیے بدترین شہروں کی فہرست میں دمشق پہلے، لاگوس دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پر جبکہ طرابلس کا چوتھا، پورٹ مورسبے کا چھٹا اور ہرارے کا ساتواں نمبر ہے۔

کیمرون کا شہر دوآلا آٹھویں، الجزیرہ نویں اور کراکس بدترین شہروں کی فہرست میں دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

رہائش کے لیے بدترین قرار دیے گئے شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 112 سے 118ویں اور ممبئی 119ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے جبکہ میلبورن، سڈنی اور اوساکا بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں