کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔ فردوس عاشق اعوان

پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔

‘مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 31 واں دن اور مودی کا پاگل پن’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز جو ان کے حق میں بلند ہوئی ہے وہ وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بھارتی ظلم و ستم کو للکار رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز میں مضمون کی اشاعت ہو اور یا پھر شمالی امریکہ میں خطاب، وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہی بھی دلارہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کا آنا کشمیریوں کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارتِ خارجہ میں قائم “کشمیر سیل” کا پہلا اجلاس 

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سعودی واماراتی وزرائے خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت بھی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں