’نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں‘

’بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے‘

  • ’کشمیریوں کو تکلیف دینے والوں کو دگنا تکلیف اٹھانا پڑے گی‘

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی، عوام کے اعتماد اور سپاہ سالار کی قابلیت پر لڑی جاتی ہیں اور پڑوسی ملک کو 27 فروری کو یاد رکھنا چاہیے۔

راولپنڈی میں اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے مسائل کا ہمیشہ پرامن حل چاہا ہے تاہم بین الاقوامی طاقتوں نے اسے حل کرنے کی وہ کوشش نہیں کی جیسا کیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری توجہ دہشت گردی کی طرف سے ہٹانے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن ہم نے مقابلہ کیا اور آج ہمارے ملک میں کافی حد تک امن قائم ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے جب اپنا پہلا خطاب کیا تو امن کی بات کی لیکن بھارت نے جنگی جہاز بھیجے جس کا اسے جواب ملا، اب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی اس لیے بھارت نے دیگر طریقے اپنائے اور کلبھوشن جیسے جاسوس بھیجے تاہم ہم نے ان کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن ہوتا ہے تو ہماری مغربی سرحد پر بھی امن ہوتا ہے ایسے میں ہماری فوج کی وہاں تعیناتی پہلے کم پھر ختم ہوگی اور بھارت ایسا نہیں چاہتا کہ پاک فوج وہاں سے فارغ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں 50 سال کے بعد کشمیر کے مسئلے پر بات کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کئی ممالک کے رہنماؤں سے بات کرچکے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر انہیں ثالثی قبول نہیں پھر وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا بات کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے بھارت کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ لندن اور دیگر علاقوں میں جو احتجاج  ہوئے ان کی مثال نہیں ملتی۔

’آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 41 سال کی سروس کے بعد ہر کوئی آرام کرنا چاہتا ہے، ان کے مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ اچھے مراسم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور فوجی قیادت نےکہہ دیا ہے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور پاک فوج کسی بھی طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے اور وزیراعظم بھی اس حوالے سے بات کرچکے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے تاہم پاک فوج اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کشمیری عوام کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بہت لمبی ہوتی ہے، پاکستان کی جدوجہد آزادی 1857 میں شروع ہوئی تھی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے اور وزیراعظم بھی اس حوالے سے بات کرچکے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے تاہم پاک فوج اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کشمیری عوام کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بہت لمبی ہوتی ہے، پاکستان کی جدوجہد آزادی 1857 میں شروع ہوئی تھی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی حد تک جائیں گے۔

’نو فرسٹ یوز‘ کی کوئی پالیسی نہیں‘

بھارت سے جنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ جنگ نہ ہو، جب مجبوری تو تب ہی جنگ واحد راستہ بچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر ’نو فرسٹ یوز‘ کی کوئی پالیسی نہیں ہے، جب تمام آپشنز استعمال کرلیے جائیں تو جنگ ہی آپشن بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سوچ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف 20 سال کی جنگ کی وجہ سے ہماری معیشت پر اثر پڑا ہے، بھارت کی سوچ ہے کہ پاک فوج فارغ نہ ہو۔

اسرائیل سے سفارتی تعلقات سے متعلق خبروں کو پروپگینڈا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس حالت میں ہم ہیں اس وقت قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ہم ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 72 سال سے ہم نے ایک مؤقف اختیار کیا ہوا ہے اور وہی ریاست کی پالیسی ہے، ہمارا واحد پاسپورٹ ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے، جہاں تک میری معلومات ہے ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

’اسامہ کے بارے میں معلومات ہم نے دی تھی‘

بریفنگ کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسامہ بن لادن کے بارے میں پہلی معلومات ہم نے دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کی ایک ٹیلی فون کال پکڑی تھی تاہم امریکہ نے اس معاملے پر ہمیں دھوکہ دیا اور یک طرفہ آپریشن کیا۔

’کشمیریوں کو تکلیف دینے والوں کو دگنا تکلیف اٹھانا پڑے گی‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیریوں کو تکلیف دینے والوں کو دگنا تکلیف اٹھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بند گلی میں چلا گیا ہے، اس نے نو بال کرائی ہے اب چھکا تو لگے گا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی خاطر کبھی جیبوں کے طرف نہیں دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں