ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گرشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.80 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔


متعلقہ خبریں