صلاح الدین کے جسم پر کچھ نشانات ملے ہیں، آر پی او بہاولپور

’اس طرح کے واقعات ہوجاتے ہیں‘

صلاح الدین کے جسم پر کچھ نشانات ملے ہیں، آر پی او بہاولپور

بہاولپور: رحیم یار خان میں پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کی جسم پر کچھ نشانات ملے ہیں جسکی وجوہات جاننے کے لئے جسم کے مختلف مقامات سے گوشت کاٹ کر لیب کو دیا ہے۔

آر پی او بہاولپور عمران محمود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم ایم ایس شیخ زاہد اسپتال کی قیادت میں پانچ سینئر ڈاکٹروں کے بورڈ نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کے بورڈ نے کیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے بعد ہی پریس کانفرنس کی جاسکتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ موت کے وقت خون رکنے سے نشانات بن جاتے ہیں، تشدد ہوا یا نہیں ہوا فیصلہ ڈاکٹر کریں گے۔

آر پی او بہاول پور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لاش کی فوٹو اور ویڈیو لگا کر بے حرمتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کیس میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، اس طرح کے واقعات ہوجاتے ہیں۔

عمران محمود کے مطابق کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے سخت نوٹس لیا ہے۔

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی کچھ میڈیکل رپورٹس آچکی ہیں جن کا تجزیہ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص نہیں بچ سکے گا۔


متعلقہ خبریں