پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، خواجہ برادران پر فرد جرم عائد

خواجہ برادران کے جوڈیشیل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور:احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ 

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں بھائیوں کوعدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ن لیگی رہنماؤں کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ ریفرنس کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں،اس پر  نیب پراسیکیوٹر نے تمام دستاویزات پیش کر دیں ۔

معزز جج نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بے ضابطگیوں کے الزام پر سعد رفیق اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کی تو خواجہ برادران نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے نیب کے دائرہ کار کو بھی چیلنج کیا اور درخواست میں موقف اپنایا کہ کمپنی سے متعلق کیس ہے، جو نیب کے دائرہ اختیار میں  ہی نہیں آتا۔

خواجہ برادران کی نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ ستمبر کو جواب طلب کر لیا ۔

پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا  کہ حکمران بتائیں کشمیر ایشو پر اب تک او آئی سی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کے سوا دوسو ارب روپے کوذاتی پیسہ سمجھ کر معاف کر دیا جو پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ظلم عظیم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیراگون سٹی کیس: خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس دائر


متعلقہ خبریں