پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیکسوں میں چھوٹ کا مطالبہ کر دیا

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور چیلجزکو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے کرکٹ کے فروغ کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

پی سی بی نےاپنی رپورٹ میں  ادارے کی ناقص کاکردگی میں دیگر محکموں اور حکومت کو بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ  سیکیورٹی کے انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر اخراجات پی سی بی کر رہا ہے ۔ بلٹ پروف بسیں،سیکیورٹی کیمرے،واک تھرو گیٹس پی سی بی خریدتا ہے،سیکیورٹی انفراسٹرکچر سے متعلق اخراجات پی سی بی کی نہیں ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پی سی بی واحد سپورٹس باڈی ہے جو ٹیکس کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے،قومی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر پی سی بی اپنے وسائل اکٹھے کر رہا ہے،ٹیکسز کی چھوٹ سے کرکٹ اور اس کھیل میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ ملیگا۔ اس لئے پی سی بی کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خراب کارکردگی میں سب سے پہلے  ذمہ دارادرہ  سرکاری ٹی وی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ  کی ٹیلی وژن پر نا مناسب پروموشن بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کی نشریات کے لیے ناقص انفراسٹرکچر بھی کرکٹ کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

پی سی بی نے کہاہے کہ دیگر اسپورٹس چینلز پر بھی کرکٹ کی کی پرموشن  مناسب نہیں ہے۔

کرکٹ گراؤنڈ کے انفراسٹرکچر کی بحالی میں حکومتی تعاون کا فقدان ہے۔ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم پی سی بی کے کنٹرول میں نہیں ہے،اسٹیڈیم کی لیزپنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی کو منتقل نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حیدرآبار کا نیازکرکٹ  اسٹیڈیم میونسیپل کمیٹی نے سنبھال لیا ہے۔ مقامی حکومت کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم میں میچز شیڈول ہو سکتے ہیں۔

شیخوپورہ،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے سٹیڈیم کا کنٹرول پی سی پی کے پاس نہیں ہے۔ تینوں اسٹیڈیمز کی ابتر صورتحال ہے اور کنٹرول مقامی حکومتوں کے پاس ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ان سٹیڈیمز کی مقامی حکومتیں حالت بہتر بنائیں جائیں تو یہاں میچز شیڈول ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پی سی بی کو اکیڈمی آف لاہور کی لیز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ کراچی اسٹیڈیم کی لیز میں توسیع اور تجاوزات کے مسائل بڑا چیلنج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر مقرر کر دیا


متعلقہ خبریں