عدالت نے کےپی حکومت کو تاحکم ثانی بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے سے روک دیا


پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو تاحکم ثانی بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے سے روک دیا ہے۔ 

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ختم کرکے تحصیل گورنمنٹ کا نظام بنایا گیا۔ حکومت نے تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا۔

‎پشاور کو 5 تحصیلوں میں تقسیم کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ‎پشاور کے علاوہ باقی صوبے میں کسی بھی جگہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے سوال اٹھایا کہ تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو الیکشن کیسے کرائے جاسکتے ہیں؟

عدالت نے ابتدائی سماعت اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد تاحکم ثانی کے پی حکومت کو بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے بلدیاتی اداروں کو ختم کر کے جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا،احسن اقبال


متعلقہ خبریں