وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا


اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہواہے۔

اس موقع پرپیر نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے پیمرا اور میڈیا اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم سے ہر گز موقع دے۔

وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جس میں کہا گیاہے کہ انبیاء ، صحابہ کرام ،اہلبیت ، امہات المومنین اور اولیائے کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام مکاتب فکرآپس میں  محبت  اور رواداری سے پیش آئیں۔

ایک دوسرے کے اکابرین کے بارے میں احترام کیا جائے۔ اگر کوئی کسی کے اکابرین بارے نامناسب بات کرے گا تو جواب میں پھول نہیں ملیں گے۔ علما ، ذاکرین اور مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال سے گریز کریں۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ فرقہ واریت کشمیریوں کی کسی طرح مدد نہیں کرسکتی اس لئے فرقہ واریت سے گریز کیا جائے۔

اجلاس میں شریک علامہ عارف واحدی نے تجویز پیش کی کہ محرم الحرام کے دوران دیئے جانے والے خطبات میں کشمیر کا خصوصی ذکر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی:8،9اور 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے  متبادل روٹ پلا ن جاری


متعلقہ خبریں