لاہور ریجن کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی


لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور ریجن کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ  5,252 افراد قید ہیں۔ لاہور ریجن کی ایک کے علاوہ تمام جیلوں میں گنجائش سے زائد اسیران قید ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سنٹرل جیل لاہور میں 2,360 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ وہاں 3,757 افراد اسیر ہیں۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 2,000 افراد رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ وہاں 3,055 افراد قید ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں 1425 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے  جبکہ وہاں 2,723 افراد رکھے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 596 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ وہاں 994 افراد اسیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ملنے والی سہولیات کا ذکر

جیل ذرائع اور اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 982 افراد رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ وہاں 1,885 قیدی رکھے گیے ہیں۔

اسی طرح  ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 722 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ وہاں 1,544 افراد قید ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں مزید قیدی رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔  ذرائع کے مطابق نارووال جیل میں 1,000 افراد رکھنے کی گنجائش کے باوجود  وہاں قیدی 379 رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں