وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان پنجاب کو ہٹانے کی مہم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور و شور سے جاری ہے اور ’’بزدار ہٹاؤ پنجاب بچاؤ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عثمان بزدار کی ایک سالہ کارکردگی پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی اندرونی مخالفت کے بعد ٹویٹر صارفین بھی عثمان بزدار کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور ٹوئٹر صارفین نے ایک سال میں ریفارمز نہ لانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوالات اٹھا دیے ہیں ’’ صوبے میں پولیس ریفارمز کہاں ہیں ؟‘‘ اس کے علاوہ ’’صوبے میں صحت اور تعلیم کے ریفارمز کہاں ہیں‘‘

یہ بھی پڑھیں جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر مزید صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ’’مہنگائی کی روک تھام کے لیے کیا کیا گیا؟‘‘ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں