نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ ہمارا سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ موجودہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف رہائش اور گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان  نے ان خیالات کا اظہار نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے  سے اعلیٰ سطح کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور سرکاری زمین کو موثر طریقے سے برؤے کار لانے کی حکومتی پالیسی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کمرشل، رہائش و کاروباری سرگرمیوں کے لئے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے جی 13 سیکٹر میں واقع 45ایکٹر ا کی بیش قیمت راضی کمرشل، کاروباری سرگرمیوں اور رہائش کی ضروریات پورا کرنے کے لئے میسر ہے جس پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ہاؤسنگ سے متعلق مختلف منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے قصر ناز کراچی، چمبہ ہاؤس لاہور اور کشمیر پوائنٹ پر واقع سرکاری اراضی کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مستقبل کے مجوزہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے۔

اجلاس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی ندیم افضل چن، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر سینئر افسران  شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اہم اجلاس


متعلقہ خبریں