قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سابق کپتان مصباح الحق کے کوچ بننے پر خوشی کا اظہار

پی سی بی نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

فائل فوٹو


کراچی:قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےسابق کپتان مصباح الحق کے کوچ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔کھلاڑیوں کو امید ہے مصباح الحق نے جس طرح اچھے کپتان تھے اتنے ہی اچھے کوچ بھی ثابت ہونگے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  نے کہاہے کہ  میں نے انکے ساتھ تین سال کرکٹ کھیلی ہے وہ بہت اچھے کپتان ہونے کے ساتھ گیم کو ریڈ بہت اچھا کرتے تھے۔

یاسر شاہ  نے کہاہے کہ مصباح الحق بہت اچھے کوچ ثابت ہونگے کیونکہ انہیں کھلاڑیوں سے کام لینا آتا ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری  کا کہناہے کہ  مصباح بھائی کو دیکھ کر ہمیں ہمت  ملتی تھی۔

فخرزمان کا کہنا ہے کہ مصباح ابھی ابھی ریٹائرڈ ہوئے ہیں انہیں ماڈرن کرکٹ کی سمجھ ہے، اس لئے ان سے بہتر آپشن کوئی ہونہیں سکتی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور محمد عامر نے مصباح الحق کو ایک ذہین کرکٹر کے ساتھ  ساتھ پرسکون اوراپنے کام پر فوکس رکھنے والا انسان بھی قرار دیا۔

ٹیسٹ اوپنگ بلے باز شان مسعود کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس خان جیسے کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ہی بری بات ہے جبکہ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں کیسے کھیلنا ہے یہ میں نے مصباح الحق  سے ہی سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر مقرر کر دیا

جس طرح کرکٹ کھیلی اسی طرح نئی ذمہ داریوں کو بھی نبھاؤں گا، مصباح الحق


متعلقہ خبریں