صلاح الدین کی ہلاکت: ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عبوری ضمانت منظور

 صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے

فائل فوٹو


رحیم یارخان: ذہنی طور پر معذور صلاح الدین کی ہلاکت کیس میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

ملزمان نے صدر ڈسٹرکٹ بارحسان مصطفی ایڈووکیٹ کی توسط سے ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار کی عدالت سے عبوری ضمانتوں کیلئے رجوع کیا تھا۔

ملزمان کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست میں صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں پولیس ملازمین کی عبوری ضمانت 13 ستمبر تک منظورکی ہے۔

صلاح الدین کی دوران حراست ہلاکت پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں