بھارت جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، وزیر اعظم

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ ضروری ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لیے بھارت جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مرکزی ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر آئینی اقدام پر تبادلہ خیال تھا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھا کر وہاں کے معمولات زندگی بحال کیے جائیں ہمیں وہاں کی مخدوش صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات براہ راست اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بھی بحال کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر: پاکستان کو سعودی عرب اور یو اے ای کی حمایت حاصل

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی اقدامات اور جارحیت سے روکے تاہم موجودہ صورت حال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔


متعلقہ خبریں