پیٹ میں قینچی بھولنے سے مریضہ جاں بحق


حيدرآباد: لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو میں یونیورسٹی پروفیسر کی غفلت سے 65 سالہ مریم جان کی بازی ہار گئیں۔

معدے کے کینسر میں مبتلا مریم کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں تکلیف بڑھ گئی تو حیدرآباد سول اسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں خاتون کے پیٹ میں قینچی ہونے کا انکشاف ہوا۔

مریضہ چار روز کے بعد آج اسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمن ستار جتوئی کے مطابق آپریشن یونیورسٹی کے پروفیسر نے کیا ہے اس لئے اسپتال انتظامیہ خود کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔

اسپتال انتظامیہ نے لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معاملے کی انکوائری کی سفارش کردی ہے۔


متعلقہ خبریں