جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، مکران، کراچی اور سکھر ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی (یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل 04)، سکھر 01، خیبرپختونخواہ: دروش 04، بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں ڈی آئی خان 44 اور بھکر43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں