اسٹاک مارکیٹ میں 29 پوائنٹس کی معمولی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 29 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 30 ہزار 244 پوائنٹس پر تھا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان موجود تھا اور انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 389 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا جبکہ انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 496 پوائنٹس کا بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 30 ہزار 740 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کی کمی تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 30 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ کر 29 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 111,503,610 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,740,967,019 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں