امریکی وزیر خارجہ کا طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے انکار

افغانستان: طالبان دارالحکومت کابل پہنچ گئے، عام معافی کا اعلان

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پومپیو سمجھتے ہیں کہ دستخط کرنا طالبان کو اصل سیاسی قوت کے طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا تاہم امریکی وزیر خارجہ کے دفتر نے ابھی اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد بذات خود بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور اس بابت امریکہ اور طالبان مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کرسکتے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ افغان امن معاہدے پر عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کی توثیق کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدے کے مطابق امریکہ اپنی افواج افغانستان سے واپس بُلا لے گا اور اس ملک سے خانہ جنگی کا خاتمہ ہو جائے گا مگر اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ طالبان وہاں امریکی حمایت یافتہ حکومت رہنے دیں گے اور یہ کہ افغانستان سے تشدد کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ افغان امن معاہدے کے نکات طالبان کے ساتھ گفتگو کے نو ادوار کے بعد طے پائے تھے اور اب پومپیو نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں