مصباح الحق  پی سی بی کے مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں شامل

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور: قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر جتنی تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کوچ کو پی سی بی کی جانب سے ماہانہ  18 ہزار امریکی ڈالر ملتے تھے اور یہ رقم موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 28 لاکھ 26 ہزار روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ انہیں دو فرسٹ کلاس ائیرٹکٹس، ٹریول الاوئنس، موبائل اور ہیلتھ الاوئنس بھی ملتا تھا، مصباح الحق کو بھی یہ تمام سہولیات میسر آسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ باولنگ کوچ وقار یونس کو 15 ہزار ڈالر ماہانہ دیے جاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان یونس خان کو انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے 11 لاکھ روپے ماہانہ کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے معاوضہ کم ہونے کی بنیاد پر کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز کے ساتھ بھی معاملات لگ بھگ طے ہیں ،انہیں پی ایس ایل کے ایک سیزن کے لیے 50 سے 60 ہزار امریکی ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے پی سی بی نے تین سال کے لئے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ تعینات کیا ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے کرکٹ کھیلی اسی طرح نئی ذمہ داریوں کو بھی نبھاؤں گا، اور قومی ٹیم کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں پیشہ وارانہ مہارت لانے کی ضرورت ہے نہ صرف قومی ٹیم میں بلکہ ڈومیسٹک لیول پر بھی اس کا نفاذ کروں گا۔

اس دوران مصباح الحق نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ ایسی ٹیم بنائی جائے جو جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشکل وقت آنے پر دفاعی کرکٹ کھیلنی بھی جانتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پرمیں یقین رکھتا ہوں کہ فائنل الیون سیلکٹ کرنے کا اختیار کپتان کے پاس ہونا چاہئے۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میرا اور بولنگ کوچ وقار یونس کا کام کے حوالے سے اچھا تعلق ہے، ہمیں اپنی حدود کا علم ہے، یہ بات واضح ہے کہ ٹیم کو کس طرف لے کر جانا ہے اسکا لائحہ عمل ہیڈ کوچ دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں