’میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا‘

فائل فوٹو


لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ کبھی ڈیل نہیں کرینگےبلکہ اپنے خلاف تمام کیسز جیتنے کے لئے قانونی جنگ لڑینگے۔ 

انہوں نے یہ بات آج لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں شہباز شریف  سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہی  ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے پہلی ملاقات تھی۔ دونوں بھائیوں کی جیل میں ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف کا آپس میں مکالمہ بھی ہوا۔

نواز شریف نے کہا ’’میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا اورووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگے گے ۔ عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔

نوا زشریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف یا زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اعجاز شاہ


متعلقہ خبریں