پنجاب میں پناہ گاہوں کے فنڈز روک لیے گئے

پنجاب میں پناہ گاہوں کے فنڈز روک لیے گئے

فائل فوٹو


لاہور سمیت پنجاب بھر میں پناہ گاہوں کو چلانے اور تعمیر کے لیے مختص کیے گئے فنڈز روک لیے گئے ہیں۔

ذارئع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بیوروکریسی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے پناہ گاہوں کے فنڈز روک رکھ ہیں۔

پناہ گاہوں کی تعمیر اور چلانے سے متعلق 40کروڑ روپے جاری ہونا تھے لیکن متعلقہ محکمے نے پراجیکٹ بنانے کے بجائے فنڈز لینے پر توجہ رکھی۔

محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی نے فنڈز جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے پراجیکٹ منظور کرایا جائے گا تو ہی فنڈز جاری ہوں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودہا، ساہیوال، بہاولپور اورڈیرہ غازی خان میں پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے مجموعی تخمینہ لاگت 48کروڑ روپے لگایا گیا تھا

مالی سال 2019-20 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 14کروڑ 76لاکھ 82ہزارروپے جاری ہونے تھے جبکہ 33کروڑ 23لاکھ 18ہزارروپے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں