پاکستان کے ساتھ تجارت میں 20 فیصد اضافے کا ہدف ہے، امریکہ


اسلام آباد: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ  پاکستان  سے  دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا  ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہمارا ہدف ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کے پاکستان کے ساتھ  تجارتی تعلقات پہلے سے مضبوط ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پرھیں: ‘پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اوینکا ٹرمپ کا کردار مثبت ہے’

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2018  میں  پاکستان کے ساتھ  دو طرفہ تجارت  کا حجم  6 اعشاریہ 6 ارب ڈالر تک پہنچا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا 56 واں سب سے بڑا تجارتی  شراکت دار ہے۔

2018 میں پاکستان کے لیے امریکی برآمداد کا حجم 2.9 ارب ڈالر رہا جبکہ پاکستان سے درآمدات کا حجم 3.7 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ سال امریکہ کا پاکستان سے تجارتی خسارہ  383 ملین ڈالر رہا۔


متعلقہ خبریں