لاہور میں سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کر دیا گیا


لاہور میں سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کر دیا گیا، پروین سکندر گل سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں  مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

پولیس  کہنا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پروین سکندر گل کو قتل کیا، بھائی صابر گل نے کمرے کے دروازے توڑ کر ان کی لاش نکالی، مقتولہ کے ہاتھ اور پاوں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔

مقتولہ کے بھائی صابر گل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  پہلے کبھی نہیں ہوا کہ انکا فون بند ہو جب میں نے  دروازے  کوتوڑ کر دیکھا تو وہ اندر مردہ حالت میں تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر قانون پنجاب اور سابق ایم پی اے آمنہ الفت مقتولہ کے گھر پہنچ گئے، راجہ بشارت نے متعلقہ اداروں کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سابق ایم پی اے آمنہ الفت نے کہا کہ  سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین اخترکافی دنوں سے پریشان تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر سےچوری کی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق پروین گل کے گلے پر رسی کے نشان موجود ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون اسد مظفرنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں بظاہر لگتاہے کہ کسی نے انکو قتل کیا ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان وڈیواسکینڈل: 5لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 3ملزمان کو عمر قید


متعلقہ خبریں