معمر خاتون سے بد تمیزی: پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج


لاہور: زیر حرست ملزمان پر تشدد، مار پیٹ اور گالم گلوچ پنجاب پولیس کا وطیرہ بن گیا ہے۔لااہور میں آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر شکایت لیکر آئی ہوئی معمر خاتون سے  ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی طوفانی بد تمیزی اور انتہائی نامناسب رویہ دیکھنے میں آیاہے۔

واقعہ کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج  کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی)  آصف علی کو فوری معطل کرکے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیاہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمر خاتون ایس ایچ او رائے ونڈ کے خلاف شکایت لیکر آئی جی پنجاب کے  دفتر دادرسی کیلئے پہنچی تھیں۔ ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی آصف نے دکھ کی ماری خاتون کی انسپکٹر جنرل سے ملاقات کرانے کے بجائے الٹا ان سے بدتمیزی کی۔

بوڑھی اماں نے انسپکٹر جنرل سے ملنے کا اصرار کیا تو پولیس کا شیر جوان آپے سے باہر ہو گیا اور کرسی پر بیٹھی خاتون  کی چھڑی چھین کر زمین پر دے ماری۔

سائل کے خاتون ہونے کا لحاظ نہ ہی بڑھاپے کا کوئی احساس اکھڑ  مزاج  پولیس  اہلکار  بوڑھی اماں  سے مسلسل بدتمیزی اور دھمکیاں دیتا رہا۔

اے ایس ائی کے خاتون سے نامناسب رویے کی فوٹیج منظر عام پر آئی تو آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو فوری معطل کر دیا۔ آئی جی کے حکم پر پولیس نے اے ایس آئی آصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے  محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔

 


متعلقہ خبریں