انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے شکست


اےسی سی انڈر19 ایشیاکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

افغانستان کی ٹیم کی جانب سے 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عرفان خان اور روحیل نذیر کے اعلاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ عرفان خان نے سب سے زیادہ19 رنز بنائے جبکہ کپتان روحیل نذیر 16 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ نے3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ فضل الحق، عابداللہ اورنوراحمد نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ46 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عامرعلی اور فہد نے3،3 جبکہ عباس آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی رونمائی


متعلقہ خبریں