’کشمیریوں سےیکجہتی کاجذبہ صرف افواج  پاکستان تک محدودنہیں’

آئینی حدود میں حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز  کی طرف سے کشمیر جانےکااعلان مثبت قدم ہے۔ کشمیریوں سےیکجہتی کاجذبہ صرف افواج  پاکستان تک محدودنہیں ہے۔ 

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی نے مقبوضہ کشمیر جانے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6ستمبرکی مرکزی تقریب جی ایچ کیوصبح ساڑھے8بجےہوگی ۔ میری درخواست ہےشہدا کی گلی اور محلوں میں ضرورجائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  کل یوم دفاع کے موقع پر جہاں بھی جس گلی میں ہوشہیدکےگھرجائیں گے ،زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف پاک فوج بلکہ قوم نے بھی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسزسے زیادہ ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں81ہزارسےزائدجانوں کانذرانہ دیا ہے، ہمیں اپنےادارےپرفخرہے۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ 81ہزارسےزائد ہیروز غازی بھی ہیں اور شہید بھی ، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے۔ شہیدکی فیملی،ان کےبچوں کی پوری ذمہ داری پاک فوج اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنےوسائل کےمطابق شہداکےخاندان کاخیال رکھتی ہے،ہم شہیدسپاہی کےخاندان کاشہیدافسرکےخاندان سےزیادہ خیال رکھتےہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لندن ہویاسری لنکامقبوضہ کشمیرپرلوگ ہمارےساتھ ہیں،فوج72سال سے کشمیرکےلئےجنگ لڑ رہی ہے،ایل اوسی فائرنگ پرپاکستان کازیادہ نقصان ہوتاہے،بھارتی فوج ایل اوسی پرہماری شہری آبادی کونشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ عالمی برادری نےکشمیرکےمعاملےپرزیادہ توجہ نہیں دی، مودی کی وجہ سےکشمیرایک عالمی مسئلہ بن گیاہے ۔

وی سی یوایچ ایس کا مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ


متعلقہ خبریں