پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز متعارف کروادیں


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز متعارف کروادیں۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے کہا ہے کہ پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ میں نو ٹاس قانون نافذ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے نیا پوائنٹ سسٹم ترتیب دے دیا گیا۔ پہلی اننگ میں بیٹنگ اور بولنگ میں کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کیپٹن پچ کی صورتحال کا معائنہ کر کے بولنگ کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا۔ اگر کپتان اس کے خلاف فیصلہ کرتا ہے تو پھر سکے کی مدد سے روایتی ٹاس پہ کھیل کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مرد بحران نے کرکٹ کٹ ہمیشہ کیلئے پیک کردی

ان کے مطابق سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے قوانین مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک اضافی روز دے دیا گیا

پی سی بی ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن میں شامل تمام 32 کھلاڑی فرسٹ یا سیکنڈ الیون میں شرکت کرسکتے ہیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ کسی ایک غیرملکی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے

ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نئی پلیئنگ کنڈیشنز سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کم کیا جاسکے گا۔


متعلقہ خبریں