پی ایس ایل تھری – لائیو اپ ڈیٹس


دبئی: پاکستان سپر لیگ  کے افتتاحی میچ میں ملتان سطانز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

ہم نیوز پی ایس ایل کے پہلے ٹاکرے  کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کرے گا۔ 


پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ڈیبیو ٹیم  نے 152 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

میچ کے آغاز میں اوپنر احمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود ہیں۔ صہیب نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنز بنائے۔

کمار سنگا کارا نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔

زلمی اوپنر کامران اکمل چار رنز کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔

زلمی ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے۔

اوپنر بلے باز محمد عرفان کی گیند کا شکار ہوئے۔
محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچری مکمل

محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

 

ڈیوائن سمتھ 24 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ نے 52گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے اور جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے.

ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف ملا۔


متعلقہ خبریں