مقبوضہ کشمیر، وزیر اعظم نے عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

مقبوضہ کشمیر، وزیر اعظم نے عالمی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری کی  خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مودی حکومت کی غاصب افواج کے بھارتی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا آج 32واں دن ہے۔ محاصرے کے دوران غاصب فوج نے قتل عام کیا اور پیلٹ گن سے نوجوانوں کو زخمی کیا جبکہ خواتین بچوں اور کشمیری مردوں کی بیحرمتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کو گھروں سے اٹھا کر بھارت بھر کی جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔

وزیرا عظم نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں جسے دنیا دیکھ سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ دنیا کیوں خاموش ہے ؟ کیا مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا کی انسانیت مر گئی ہے ؟

یہ بھی پڑھیں سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے، وزیراعظم

انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا بھر کے ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے ؟

 


متعلقہ خبریں